ملکھمب، یوگاسن کو پہلی بار قومی کھیلوں میں شامل کیا گیا

نئی دہلی، جولائی۔ ہندوستان کے مشہور کھیل ملکھمب اور یوگاسن کو آئندہ قومی کھیلوں میں پہلی بار شامل کیا جائے گا۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔آئی او اے نے کہا کہ 27 ستمبر سے 10 اکتوبر تک ہونے والے قومی کھیلوں میں 36 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کھیل گاندھی نگر، احمد آباد، سورت، وڈودرا، راجکوٹ اور بھاو نگر میں ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں 33 کھیلوں کو شامل کیا گیا تھا۔آئی او اے کے ڈائریکٹر جنرل راجیو مہتا نے ایونٹ کے بارے میں کہا، یہ اب تک کا بہترین کھیل ہونے والا ہے۔ حکومت گجرات پہلے ہی ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر دن رات کام کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کھیل شائقین کی تفریح ​​کے ساتھ ساتھ گجرات کی صلاحیت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت اور روایات کی بھی نمائندگی کریں۔

Related Articles