بابر اعظم نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیلی، بیٹنگ کوچ محمد یوسف
گال،جولائی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کیبیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہیکہ بابر اعظم نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیلی یاد گار اننگز کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ بابر اعظم ٹیل اینڈر ز کے ساتھ جس طرح لیکر چلے وہ قابل تعریف ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد ایسی اننگز جذبے کے ساتھ کھیلی گئی۔ پانچ آؤٹ ہونے کے باوجودڈریسنگ روم سے کوئی پیغام نہیں بھیجاگیا۔ بابر کپتان ہے مسیج بھیجنا اچھی بات نہیں۔نسیم شاہ نے بھی بہت غیر معمولی بیٹنگ کی۔کوشش کریں گے سری لنکا کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔