ایشوریا رائے نے تامل فلم ’پونین سیلون‘ کے کردار کی جھلک شیئر کردی

ممبئی،جولائی۔سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نئی تامل فلم کا پوسٹر جاری، اداکارہ کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔بولی وڈ فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک مرتبہ پھر اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔ایشوریا کی تامل فلم ‘پونین سیلون’ جس کا مداحوں کوکافی عرصے سے بے صبری سے انتظار تھا رواں سال مداح یہ فلم دیکھ سکیں گے اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم میں اپنے کردار ‘ملکہ نندنی’ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔مشہور فلم ڈائریکٹر مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘پونین سیلون’ حقیقت پر مبنی تاریخی واقعات پر لکھی ایک کلاسک تامل ناول پر فلمائی گئی ہے جوکہ 30 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ایشوریا رائے کے اس آئیکونک کردار ملکہ نندنی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، فلم میں ایشوریا سمیت اداکار وکرم، جیام روی، کارتی، تریشا، جیرام، ایشوریہ لکشمی، آر سرتھ کمار اور سوبھیتا دھولیپالا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Related Articles