آسٹریلیا کی تیار کردہ الیکٹرک بسوں کے دبئی میں ٹرائل کا معاہدہ

دبئی،جولائی ۔ آسٹریلیا میں بجلی سے چلنے والی بسیں تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ دبئی کی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا کا یہ بس ٹیک گروپ نامی ادارہ دبئی کو ٹیسٹ آپریشن کے لیے الیکٹرک بسیں مہیا کرے گا۔ تاکہ دبئی کے موسم اور ضرورت کے مطابق ان آسٹریلین ساختہ بسوں کے جانچا جا سکے۔ نیز یہ دیکھا جا سکے کہ ان بسوں کو دبئی کے انوائرمنٹل ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ساتھ کیونکر منسلک کیا جا سکتا ہے۔اس ٹرائل کے دوران ٹیکنالوجی کو مسافروں کی سہولت میں اضافے کے تناظر میں بھی دیکھا جائے گا کہ ان بسوں کو دبئی کے ماحول اور موسم کی ضرورت کے مطابق ایک سمارٹ ٹیکنالوجی کے تحت کیسے ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس ٹرائل رننگ کے دوران مسافرون کے علاوہ ڈرائیوروں کا فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائے گا۔ تاکہ دیکھا جاسکے کہ کس کس شعبے میں بسوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد ہاشم اور آسٹریلین بس ٹیک گروپ کے سی ای او ڈین مارکس نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ایک پہلے سے موجود ایم او یو کے تحت پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کا مقصد فریقن کے درمیان تعاون کا فروغ ہے۔ادھر دبئی میں قائم آر ٹی اے کے ماحول دوست منصوبوں کا تقاضا ہے کہ الیکٹرک بسوں اور ہائیبرڈ گاڑیوں میں اضافہ کیا جائے۔ توانائی کی بچت کے ساتھ بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہی منصوبوں میں سیسٹریٹ لائیٹس کو اپ گریڈ کرنا اور فضلے کو کم سے کم کرنا شامل ہے۔ ان ماحول دوست منصوبوں میں یہ بھی شامل ہے کہ عمارات کو جدید تربنایا تاکہ کاربن کے اخراج کو روکا جاسکے اور دبئی کلین انرجی 2050 کے ویثڑن تک پہنچا جا سکے۔بس ٹیک گروپ کے سربراہ ڈین مارکس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بس ٹیک گروپ کو فخر ہے کہ وہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر الیکٹرک بس کے ٹرائل پر کام شروع کر رہا ہے۔ گروپ آنے والے دنوں میں اس تعاون میں اضافہ دیکھتا ہے۔ واضح رہے بس ٹیک گروپ 2017 سے دبئی مین کام کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے پر اس کی فرسٹ جنریشن الیکٹرک بسیں شٹل بس کے طور پر دبئی میں بروئے کار ہیں۔ اب ان بسوں کی جدید شکل کے طور پر الیکٹرک بسین نیو جنریشن بسز امارات کی شہری سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

 

Related Articles