سوڈان: خود مختار کونسل کی جگہ مسلح افواج کی سپریم کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

خرطوم،جولائی۔سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ خود مختار کونسل کو تحلیل کر دیا جائے گا اور فوج کی طرف سے مسلح افواج کی سپریم کونسل کویک سپورٹ کونسل تشکیل دی جائے گی۔ایک تقریر میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی سپریم کونسل کی تشکیل ایگزیکٹو حکومت کے قیام کے بعد عمل میں آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج کی سپریم کونسل باقاعدہ افواج کی قیادت، سیکیورٹی اور دفاع کی ذمہ داری سنبھالے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قومی مذاکرات کے نتائج کے نفاذ کی محافظ رہیں گی اور اقتدار کی جمہوری طریقے سے منتقلی اور انتخابات تک رسائی کے لیے سیاسی قوتوں کی مدد کریں گی۔
فوج کی عدم شرکت:جنرل عبدالفتاح البرھان نے مزید کہا کہ ہم نے سیاسی اور انقلابی قوتوں کو بات چیت کے ذریعے ٹیکنوکریٹ حکومت بنانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ مذاکرات میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کو شریک نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔البرہان نے اقتدار کی جمہوری طریقے سے منتقلی کی حمایت، سوڈان کے اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اقتدار کی منتقلی کو کامیاب بنانے کے لیے امن کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کا کہ ہم انصاف فراہم کریں گے۔ ملک میں تشدد میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles