کارنیٹ نے سویٹیک کے فاتحانہ سلسلے کو روکا
لندن، جولائی۔ فرانس کی ایلیس کارنیٹ نے لگاتار 37 میچ جیتنے والی ایگا سویٹیک کو شکست دے کر ومبلڈن 2022 کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ کارنیٹ نے ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر ایک سویٹیک کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر پولینڈ کے کھلاڑی کے فاتحانہ سلسلے کو روک دیا۔ اس سے قبل سویٹیک نے 135 دنوں میں 37 میچز جیت کر 1997 میں مارٹن ہنگس کے 37 میچ جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کرچکی تھیں۔ کارنیٹ نے جیت کے بعد کہا، ایگا کے خلاف یہ میچ جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے اس سال جو کچھ کیا وہ دنیا سے باہر کی کارکردگی ہے۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں نے ان کے اس سلسلے کوتوڑا ہے۔ یہ حیرت انگیزہے۔ میں دوسرے ہفتے میں دوبارہ داخل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ کارنیٹ نےسویٹیک کے پاورگیم کا سامنا کرنے کے لئے صاف، تجربہ کار کارکردگی دکھائی۔ دو ابتدائی بریک کی بدولت کارنیٹ نے 3-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سویٹیک نے طویل چوتھے گیم میں کارنیٹ کو پیچھاڑ کرمیچ میں واپسی کرنے کی کوشش کی، لیکن کارنیٹ نے 51 منٹ کے ابتدائی سیٹ میں صرف پانچ غیرمتوقع غلطیاں کیں، جبکہ سویٹیک نے 17 غلطیوں سے یہ سیٹ گنوادیا۔ دوسرے سیٹ میں سویٹیک نے مضبوط آغاز کے ساتھ 2-0 کی برتری حاصل کی، لیکن اپنی غلطیوں پر قابو نہ پانے کی وجہ سے انہوں نے جلد ہی کارنیٹ کو بھی دو پوائنٹس دئے، جہاں سے فرنچ کھلاڑی سیٹ اورمیچ کو سویٹیک کی گرفت سے دور لے گئیں۔ 93 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کارنیٹ نے صرف سات غیرمتوقع غلطیاں کیں، جبکہ سویٹیک نے 33 غلطیاں کرکے میچ کو 6-2، 6-4 سے گنوابیٹھیں۔ سویٹیک نے ہار کے بعد کہا، میں اکثر اپنے آپ پر بہت سخت رہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ یہاں پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ سے قبل مجھے کیسا محسوس ہورہاتھا۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں اپنی بہترین فارم میں نہیں تھی، اس لیے مجھے معلوم تھا کہ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، میں نے گراس کورٹ پر بہتر محسوس کرنے کی بہت کوشش کی، کچھ بھی کام نہیں آیا، اس لیے میں نے خود پرسختی نہیں کی، کیونکہ اگر میں پریکٹس میں فارم حاصل نہیں کرسکی تو میچ میں بھی نہیں تلاش کرسکتی تھی۔