صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکیوں کے روس میں داخلے پرپابندی عاید

ماسکو،جون ۔ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اور ان کی بیٹی پر ملک میں داخلے پرعاید کردی ہے۔ ان کے ساتھ 23 دیگر امریکیوں پر بھی روس نے یہی پابندی عاید کی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے منگل کے روز بتایا کہ روس کی سیاسی اور عوامی شخصیات کے خلاف مسلسل بڑھتی ہوئی امریکی پابندیوں کے رد عمل کے طور پر 25 امریکی شہریوں کو’اسٹاپ لسٹ‘ میں شامل کیا گیا ہے۔اس فہرست میں ریاست مین سے تعلق رکھنے والی سوسن کولنز، کینٹکی کے مچ میک کونل، آئیووا کے چارلس گراسلی، نیویارک کے کرسٹن گلیبرانڈ سمیت کئی امریکی سینیٹرز بھی شامل ہیں۔روس کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں امریکی جامعات کے متعدد پروفیسر ،محققین اور سابق امریکی عہدے دار بھی شامل ہیں۔روس نے قبل ازیں 21 مئی کو کہا تھا کہ اس 963 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ان میں صدر جو بائیڈن اور دیگراعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔اس نے’’امریکا کیمعاندانہ اقدامات‘‘ کے جواب میں کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کے خلاف سخت پابندیاں عاید کی ہیں اور یوکرین کو ہتھیارمہیا کرنے کے عمل میں اضافہ کردیا ہے۔روس اس کے جواب میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک پرمختلف پابندیاں عاید کررہا ہے۔

 

Related Articles