مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا سلسلہ شروع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال۲۱۔۲۰۲۰ء کے لئے پروفیشنل اور تکنیکی کورسیز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلوما میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے علاوہ تمام پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہیں۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ۱۰؍ جون مقرر ہے۔ آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ درخواستیںیونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں ایک فعال ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل بھی قائم ہے جو یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد کرتا ہے۔پروفیسر ایم وناجا،ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مماثل مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔  پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہیں جبکہ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کیلئے  نظامت داخلہ کے درج ذیل ای میل آئی ڈی پر admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایسے کورسیز جن میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ۱۰؍اگست ۲۰۲۰ءمقرر ہے۔

Related Articles