برمنگھم میں گیس دھماکہ، ایک خاتون ہلاک، گھر تباہ اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا
لندن ،جون ۔ برمنگھم میں ایک بڑے گیس دھماکے سے ایک خاتون جائے وقوعہ پر مردہ پائی گئی ہے جبکہ ایک گھر تباہ اور دیگر اشیاکو نقصان پہنچا۔ویسٹ مڈلینڈز فائر سروس نے کہا کہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت دکھ ہے کہ ایک خاتون جائے وقوعہ پر مردہ پائی گئی ہے۔ اتوار کو برطانوی وقت کے مطابق 20:30 بجے کے بعد کنگ اسٹینڈنگ کے ڈولوچ روڈ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص کو جان لیوا زخم آئے۔کم از کم تین دیگر گھروں کو نقصان پہنچا جس کے باعث املاک کو خالی کرا لیا گیا۔ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اس شخص کو جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے گھر سے بچایا لیکن اسے بہت شدید زخم آئے تھے۔چار دیگر مردوں کومعمولی چوٹیں آئیں اور انہیں پیرامیڈیکس نے فارغ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج میں سرخ اینٹوں کے ایک چھت والے مکان سے آگ کے شعلے بلند ہونے ، عمارت کو نقصان اور ملبہ دکھایا گیا ہے۔بری طرح سے زخمی شخص کو شہر کے کوئین الزبتھ اسپتال کے بڑے ٹراما سینٹر میں علاج کے لیے لے لایا گیا۔دھماکہ اور آگ لگنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، علاقہ سیانخلا شروع کیا گیا اور لوگوں کو جائے وقوع سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔