اکھلیش نے ملائم کے خاص سپاسالار کو برباد کر دیا : یوگی

لکھنؤ، فروری۔مین پوری کے کرہل میں جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے وجئے رتھ میں اپنی تصویر کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے طنز کا جواب دیتے ہوئے پرگتی شیل پارٹی (پی آر ایس پی) کے بانی شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ سماج وادی اتحاد کی علامتی تصویرسے بی جے پی میں بوکھلاہٹ بڑھ گئی ہے ، جبکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں ملائم کے خاص سپاسالار ہونے والے شیوپال برباد ہو گئے ہیں۔ دراصل کرہل سے پہلی بار اسمبلی الیکشن لڑ رہے ایس پی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جمعرات جو اپنے والد ملائم سنگھ یادو اور چچا شیو پال سنگھ یادو کے ساتھ روڈ شو کیا تھا ، جس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی ۔ ان میں سے ایک تصویر میں شیو پال اپنے بڑے بھائی ملائم کے پیچھے کھڑے ہیں جبکہ اکھلیش ان کے پاس بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ اس تصویر کونشانہ بنا کر بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے ٹویٹ کیا تھا‘‘چچا کو نہ تو الیکشن لڑنے کے لیے سیٹ ملی اور نہ ہی رتھ میں بیٹھنے کے لیے … یہاں تک کہ ان کے بھتیجے کو بھی 10 مارچ کو اپنی سیٹ ڈونڈنا مشکل ہو جائے گا ۔ بی جے پی لیڈر کے ٹوئٹ کے بعد شیوپال نے جواب دیتے ہوئے لکھا‘‘ اٹاوہ کے اس سماجوادی اتحاد کی علامتی تصویر کے آنے کے بعد بی جے پی میں بوکھلاہٹ بڑ گئی ہے ۔ بدامنی پیدا کرنا، ذاتی حملہ اور کردارکشی ۔ یہ بی جے پی کا ہتھیار ہے ۔ بی جے پی کی لغت میں تعمیر وترقی جیسے الفاظ نہیں ہیں۔ تھوڑا انتظار کریں 10مارچ ،بی جے پی صاف’’۔

Related Articles