ومبلڈن ٹینس، جوکووچ، ایماراڈو کانو کا فاتحانہ آغاز
لندن ،جون۔ سال کا تیسرا گرینڈ سلم ٹینس ایونٹ ومبلڈن اوپن کا مین رائونڈ شروع ہوگیا، عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، البتہ انہیں پہلے مرحلے کے میچ میں کوریا کے غیرمعروف کووان سون وو کے خلاف ایک سیٹ میں مات ہوئی۔ خواتین ایونٹ میں یوکرین کی این ہلینا کلینینا نے ہنگری کی اینا بونڈر کو زیر کیا۔ نمبر تین سیڈ انس جابر نے سویڈش حریف میریام بورکلینڈ جبکہ برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے بیلجیم کی ایلیسن وان کو ہراکر فاتحانہ آغاز کیا۔