سرد موسم میں باؤلنگ کرنا بہت مشکل: چہل

ڈبلن، جون۔ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ملاہائیڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید بارش اور گیلے میدان کے باعث دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ایسے میں پچ تیز گیند بازوں کے لیے موزوں تھی لیکن اس کے باوجود لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے اپنی شاندار باؤلنگ کی بنیاد پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ چہل نے اپنے تین اوورز میں 3.66 کے اکانومی ریٹ سے صرف 11 رنز دیے اور لارکن ٹکر کا وکٹ لے کر 12 اوور کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی سات وکٹوں کی فتح کو یقینی بنایا۔ میچ کے بعد چہل نے کہا، "مجھے یہاں موسم کے مطابق بولنگ کرنے میں تھوڑی دشواری تھی، لیکن میں نے یہاں کے موسم کے مطابق ہونے کی کوشش کی، جس سے مجھے بولنگ میں فائدہ ہوا۔ میں نے ایک انگلی سے اسپن کرنے کی کوشش کی۔” چہل، جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، نے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو اپنے طریقے سے باؤلنگ کرنے کی آزادی دینے کا سہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک نے مجھ سے کہا کہ اپنی رفتار سے گیند کرو۔ یہاں بہت سردی ہے۔ سینئر فاسٹ بولر بھونیشور کمار جنہوں نے آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی کو کلین بولڈ کیا۔ پچ بھونیشور کمار کے باؤلنگ کے انداز کے مطابق تھی، جسے دیکھ کر چہل بہت خوش ہوئے۔ بھونیشور نے فاسٹ بولر عمران ملک کے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم عمران کو صرف ایک اوور پھینکنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 18 رنز دیے۔

Related Articles