باکسر عامر خان کو لوٹنے والے تین افراد کو چارج کر دیا گیا

لندن ،جون۔ سابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے تین افراد کو چارج کر دیا گیا۔ وہ18اپریل کو اپنی بیوی کے ساتھ تھے۔ انہوں نیکہا کہ لیٹن ایسٹ لندن ہائی روڈ میں ایک گن کے ان کے چہرے پر تان لی گئی تھی اور ان سے 72 ہزار پونڈ مالیت کی گھڑی چھین لی گئی تھی۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے 25 سالہ احمد بانا ،24 سالہ نورالامین اور 20 سالہ ڈینیٹ کیمبل زیر حراست ہیں اور انہیں ٹیمز مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ تینوں افراد پر ڈکیتی کی سازش کا الزام ہے۔ 35 سالہ باکسر نے اس وقت کہا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گولی نہیں چلائی گئی تھی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ مسٹر بانا اور مسٹر کیمبل پر نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ ہورانسی سے تعلق رکھنے والے مسٹر کیمبل پر تشدد کا خوف پیدا کرنے کے ارادے سے نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے اور بغیر سرٹیفکیٹ کے آتشیں اسلحہ کیلئے گولہ بارود رکھنے کا بھی الزام ہے۔

Related Articles