کوہلی روٹ کی طرح بیٹ بیلنسنگ نہیں کر سکتے: مائیکل وان

لندن، جون۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خیال ہے کہ ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی بیٹ بیلنسنگ کے معاملے میں جو ئے روٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ لیسٹر کے گریس روڈ گراؤنڈ میں لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ میں بلے بازی کے دوران کوہلی کی اپنے بلے کو بغیر سپورٹ کے سیدھا کھڑا کرنے کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ چند روز قبل انگلینڈ کے بلے باز اور سابق کپتان روٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے دوران اپنے بلے کو بغیر کسی سہارے کے کھڑا کیا تھا۔ انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور موجودہ کھیلوں کے براڈکاسٹر گیری لائنکر اور معروف صحافی مصنف پیئرز مورگن نے حیرت کا اظہار کیا کہ بلے مدد کے بغیر کیسے سیدھا کھڑا ہوسکتا ہے، سابق کھلاڑی نے اشارہ دیا کہ روٹ کریز پر رہتے ہوئے جادو کر سکتے ہیں۔ روٹ نے اس میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی جب انگلینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے دوران ایک ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ روٹ کا بیٹ کئی سیکنڈ تک خود ہی سیدھا کھڑا ہے۔ جلد ہی یہ کلپ وائرل ہو گیا جس سے کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے۔ اس کلپ کو بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، کوئی جانتا ہے کہ روٹ نے یہ کیسے کیا؟ٹی وی شخصیت پیئرز مورگن نے ٹویٹ کیا، ہاں، وہ بلے کے ساتھ جادوگر ہے۔

 

Related Articles