امجد سعید ہماچل کے نئے چیف جسٹس مقرر

شملہ، جون ۔ بمبئی ہائی کورٹ کے جسٹس امجد سعید نے آج ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔ گورنر راجندر آرلیکر نے راج بھون میں جسٹس سعید کو عہدے کا حلف دلایا اور ہائی کورٹ کے احاطے میں ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ہائی کورٹ سے خطاب بھی کیا جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کی کوشش کریں گے۔جسٹس سعید ہائی کورٹ کے 27ویں چیف جسٹس ہیں۔ مرکز نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر 19 جون کو ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جسٹس سبینا سنگھ کو اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا تھا جب سابق چیف جسٹس محمد رفیق 25 مئی کو ریٹائر ہوئے تھے۔

Related Articles