پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل

لندن، جون۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں یہاں کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کر دیا گیا ہے۔جیو نیوز نے منگل کو خاندان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دو دن نمونیا اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سےانہیں لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔انہیں آکسیجن کی مدد سے مصنوعی طریقے سے سانس دی جارہی ہے۔ سابق کپتان ظہیر عباس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ اس وقت مثبت آیا تھا جب وہ دبئی سے انگلینڈ جا رہے تھے۔ انہیں گردے میں درد کی شکایت تھی اور لندن پہنچنے کے بعد ان میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ڈائیلاسز پر ہیں اور اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں لوگوں سے ملنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

Related Articles