پیرس کے فیشن ایونٹ میں این ہیتھوے اور پریانکا چوپڑا کی سیلفی

پیرس ،جون۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے اور کورین پاپ گلوکارہ لیزا نے 7 جون کو پیرس میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔این ہیتھوے نے گزشتہ روز اس تقریب میں پریانکا چوپڑا اور لیزا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔معروف فیشن برانڈ نے اپنا نیا کلیکشن متعارف کروانے کے لیے پیرس میں تقریب منعقد کی تھی۔این اور لیزا نے زرد رنگ کا لباس پہنا جبکہ پریانکا نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔تینوں سلیبریٹی خواتین نے فیشن برانڈ کے ہیروں کے ہار پہن رکھے تھے۔اٹلی کی فیشن برانڈ نے پریانکا کو رواں برس جون میں اپنا ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔

Related Articles