کپواڑہ تصادم : ایک پاکستانی جنگجو ہلاک، دو سے تین محصور: آئی جی کشمیر

سری نگر,جون۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا ۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ اب بھی محصور ہے جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار جنگجو شوکت احمد شیخ ساکن لولاب کپواڑہ کی نشاندہی پر پولیس اور 28آر آر نے اتوار کے روزکپواڑہ میں ہائیڈ آوٹ کی تلاشی لینی چاہئے کہ اس دوران وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا باقی کمین گاہ میں ہی محصور ہے ۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ میں تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی جنگجو مارا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مزید دو سے تین ملی ٹینٹ محصور ہے جنہیں مار گرانے کی خاطر آپریشن جاری ہے۔

Related Articles