میں اب بھی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرسکتا ہوں: ایون مورگن
لندن، جون ۔ ایون مورگن اپنی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ محدود اووروں کے بین الاقوامی میچوں کے لیے خود کو آرام دیں گے، لیکن انھوں نے اصرار کیا ہے کہ وہ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران تمام میچ کھیلے۔ اس دوران انہیں چوٹ لگ گئی تھی ۔ اس کے بعد وہ مڈل سیکس کے ساتھ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار بھی ہوئے تھے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ وہ ہالینڈ کے خلاف تمام ون ڈے کھیلیں گے۔ محدود اوورز کے کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ 18 ماہ میں بین الاقوامی کرکٹ میں صرف ایک نصف سنچری اسکور کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنائی۔ تاہم وہ کم از کم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے؟ اس کے جواب میں مورگن نے کہا، ’’ابھی اس کے لیے کافی وقت ہے۔‘‘ مجھے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ میں اب بھی اتنا ہی ایماندار رہوں گا جتنا میں نے کپتانی شروع کرنے کے بعد سےرہا تھا۔ اس وقت میں اب بھی ایسا محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنا تعاون دے رہا ہوں اور یہ کہ میں ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کر سکتا ہوں۔ انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ میتھیو موٹ نے بدھ کو اپنی پہلی پریس بریفنگ میں ایون مورگن کی حمایت کی تھی۔ مورگن نے کہا کہ وہ تینوں ون ڈے کھیلنے کے لیے 100 فیصد پرعزم ہیں۔ تاہم، وہ آنے والے وقت میں انگلینڈ کے چھ میں سے کم از کم دو ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔