سعودی ولی عہد کی بزرگ یمنی شہری کو سرکاری سطح پر عمرہ کرانے کی ہدایت
ریاض،جون ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے ایک یمنی شہری اور اس کے خاندان کو عمرہ کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ دوسری طرف بزرگ یمنی شہری نیسعودی ولی عہد کے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بزرگ یمنی شہری کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ولی عہد کی طرف سے عمرہ کرانے کی پیش کش پر روتے ہوئیان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بزرگ یمنی شہری کا کہناہے کہ دوسرے مسلمانوں کی طرح میں بھی عمرہ کی سعادت کی خواہش رکھتا تھا مگر معاشی تنگی کے باعث ایس نہیں کرسکا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولی عہد کے لیے دعا کی کہ اللہ اْن کے لیے جنت میں محلات بنائے۔انہوں نے ہمیں بیت اللہ کی زیارت کا اعزاز بخشا، جو کہ ان کے لیے زمین کے خزانوں کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مملکت اور اس کی قیادت کو جانتا ہوں۔ سعودی عرب ایک چھا ملک اور اس کی قیادت انسان دوست ہے۔ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈٰیا پر رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کی انسان دوستی کو سراہا ہے۔