اسرائیلی آرمی چیف کی لبنان پر تباہ کن اور دردناک بمباری کی دھمکی
تل ابیب،جون۔اسرائیلی فوج کے سربراہ اویو کوچاوی نے لبنان کے باشندوں کو جنگ کے امکان کے بارے میں ایک دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔کوچاوی نے کہا کہ ’’ہم اپنی طرف سے تباہ کن، بڑے پیمانے پر اور دردناک طریقے سے بمباری کریں گے اور یہ وہ چیز ہے جس کی ہم بہت بڑی توقع کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے وارننگ برقرار رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لبنانیوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں فوری طور پر جانے کی اجازت دیں گے اور ہم انہیں جانے سے پہلے انتباہ دیں گے۔کوچاوی نے مزید کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں ان جگہوں پر آنے والے تناؤ کے وقت پہلی گولی چلانے سے پہلے وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ہم انہیں وہاں سے جانے کے لیے کہیں گے۔ اگر وہ نہیں نکلتے تو ہم بمباری کریں گے۔کوچاوی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج چھ محاذوں سے دشمنوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کو ایک نہیں بلکہ کئی خطرناک چیلنجز درپیش ہیں۔کوچاوی نے کہا کہ ان خطرات میں سے سب سے خطرناک محاذ تیسرے دائرے میں ممکنہ جوہری خطرہ اور دشمن کے تیار کردہ تمام محاذوں اور جہتوں سے میزائلوں کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی جنگ میں میزائلوں اور راکٹوں سے منسلک ہر ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ہر وہ گھر جس کے اندر اور قریب گولہ بارود ہو گا،، یا کوئی جنگجو جو راکٹ حملے کی تیاری کر رہا ہوگا، راکٹ سسٹم سے جڑے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور الیکٹرک سسٹم جو راکٹوں اور میزائلوں سیمنسلک ہو گا ہمارے نشانے پر رہے گا۔لبنان میں اگلی جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں اہداف کو کرسیٹلائز کیا ہے۔ دشمن کی ملکیت میں موجود میزائل اور میزائل سسٹم میں تباہ ہو جائیں گے۔کوچاوی کا کہنا تھا کہ تمام اہداف کمانڈ ہیڈ کوارٹر، راکٹ سے چلنے والے دستی بم، لانچرز اور ان میں سے مزید اہداف کو نشانہ بنانے کے حملے کے منصوبے میں شامل ہیں۔ یہ سب لبنان کی ریاست میں مارے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی شمالی سرحد 2006 میں اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے درمیان جنگ کے بعد سے عمومی طور پر پرسکون ہے۔چھوٹے فلسطینی دھڑے لبنانی سرزمین کے اندر سے اسرائیل پر وقفے وقفے سے راکٹ داغتے رہتے ہیں۔گذشتہ اپریل میں لبنان۔اسرائیل کی سرحدوں پر بڑھتی کشیدگی کے دوران سرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی تھی۔