امریکہ انتخابات : صدر ٹرمپ کی ہندوستانیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش، انتخابی تشہیر کے ویڈیو میں وزیراعظم مودی کے ساتھ نظر آئے ٹرمپ
واشنگٹن / نئی دہلی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے انتخابات میں کامیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ٹرمپ کی تشہیریمہم کی جانب سے امریکیوں کے درمیان تشہیر کیلئے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں امریکی صدر ٹرمپ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس میں ٹرمپ کے احمد آباد دورے کے ویڈیو کلپ کااستعمال کیا گیا ہے ۔ ایک منٹ 47 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں دونوں لیڈرا ن احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کرچلتے اور ہاتھ ہلا کر لوگوں لوگوں کو سلام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں مودی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے ، تقریباً ہر بات میں ان کے نام کا ذکر ہوتا ہے۔