ٹوئنکل کھنہ کی شاہ رخ خان کے مشہور گانیکی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل
ممبئی،جون۔اداکارہ سے مصنفہ بننے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شاہ رخ خان کے ایک مشہور گانے کی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ٹوئنکل کھنہ نے اداکارہ سے مصنفہ بننے کے بعد اب موسیقاری سیکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اْنہیں گِٹار بجانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’زندگی میں کسی بھی عمر میں کوئی بھی نیا ہنر سیکھا جاسکتا ہے۔‘اْنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ’میں نے فیصلہ کیا ہیکہ گِٹار بجانا سیکھوں۔‘ ٹوئنکل کھنہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وہ ایک دن ضروراچھا گِٹار بجانا سیکھ جائیں گی۔ اْنہوں نے گِٹار بجانے کی پریکٹس کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ایک مشہور گانے ’جادو تیری نظر‘ کا انتخاب کیا جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر اب تک 1 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے گِٹار سیکھنے کے فیصلے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔