نوجوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن بہتری کی ضرورت ہے: سندھو

بنگلور،جون۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے کرناٹک کی گراں پری بیڈمنٹن لیگ کے آغاز پر کہا کہ بہت سے نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں لیکن انہیں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔سندھو نے کہاکہ "ایک بہت بڑا خلا ہے، لیکن بہت سے نوجوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اوبر کپ اور دیگر ٹورنامنٹس میں ہم نے اکرشی (کشیپ) اور اشمیتا (چلیہا) اور چند دوسرے کھلاڑیوں کو دیکھا۔ انہیں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہم اوبر کپ جیتیں گے۔ ہمیں کورٹ پر بہترین کھلاڑیوں کی ضرورت ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہر کوئی اپنا 100 فیصد دے۔سندھو جولائی میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز سے قبل آنے والے ہفتوں میں اچھی فارم میں اور چوٹ سے ٹھیک ہونے کی امید کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ "میرا فوری ہدف کامن ویلتھ گیمز میں جانے سے پہلے سنگاپور اوپن کے علاوہ انڈونیشیا اور ملائیشیا ماسٹرز میں کھیلنا ہے۔ یہ آسان نہیں ہونے والا ہے، لیکن میں اپنی بہترین فارم میں اور چوٹ سے ٹھیک ہونے کی امید کررہی ہوں۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’اس سال میں نے اچھی شروعات کی ہے۔ میں انڈین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی اور سید مودی ٹورنامنٹ اور سوئس اوپن جیتا۔ میں کورین اوپن اور بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچی۔ یہ سال اب تک اچھا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنی اچھی کارکردگی کو جاری رکھوں گی اور آنے والے دنوں میں مزید جیت حاصل کروں گی۔”کامن ویلتھ گیمز کے بعد دنیا کے ساتویں نمبر کے شٹلر ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔

Related Articles