انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے: البرھان

خرطوم،جون۔سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے انسانی حقوق کے مسائل سے غیر جانبداری سے نمٹنے اور ان پر سیاست نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر ایڈاما ڈینگ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ سوڈان نے انسانی حقوق کی پاسداری کا عزم کررکھا ہے۔سوڈانی وزارت خارجہ میں انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے محکمے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ البرہان نے اقوام متحدہ کے عہدیدار کا خیرمقدم کیا۔ یو این اہلکار نیالبرھان سے ملاقات میں انہیں انسانی حقوق سے متعلق تمام میکانزم میں سوڈان کے تعاون کا یقین دلایا، اور ان سے کہا کہ وہ غیر جانبداری کے اصول پر چلتے ہوئے سرکاری ذرائع سیمعلومات حاصل کریں گے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ماہر ایڈاما ڈینگ نے اس سے قبل خرطوم میں گزشتہ 25 اکتوبر سے 99 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ایک سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ٹھوس اور دلیرانہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ .کل کے مظاہروں کے بارے میں جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ڈینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میں نے تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن میری کال پر کان نہیں دھرا گیا اور گولہ بارود کا استعمال کیا گیا‘۔انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہنگامی حالت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اور جیل میں تشدد اور ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں اور مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ڈینگ نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے مزید ٹھوس اور جرات مندانہ اقدامات پر زور دیا۔

Related Articles