سری لنکن ویمنز کرکٹ کوچ تلکارتنے کی جاوید میانداد سے ملاقات
کراچی،مئی۔ سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر اور خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہشان تلکارتنے نے پیر کو کراچی میں اپنے فیورٹ کھلاڑی جاوید میانداد سے ان کے گھر پرملاقات کی۔ گذشتہ ہفتے ہشان تلکارتنے نے پریس کانفرنس میں جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس موقع پر سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹرینر بھی موجود تھے۔ دونوں کرکٹر نے ماضی کے یادگار واقعات بھی ایک دوسرے کو سنائے۔