وزارت دفاع نے استر میزائل کے لیے بھارت ڈائنامکس کے ساتھ معاہدہ کیا

نئی دہلی ، مئی۔وزارت دفاع نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے استر ایم کے-1 میزائل کی خرید کے لیے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ ( بی ڈی ایل) کے ساتھ 2971 کروڑ روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ فضائیہ اور بحریہ کے لیے خریدا گیا یہ میزائل ’بیونڈ ویژول رینج‘ یعنی جہاں تک نظر جا تی ہے، اس سے آگے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ملک میں ہی تیارکردہ اورڈیزائن کٹیگری کے تحت کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس کیٹگری کے میزائل ملک میں بنانے ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے ٹیکنالوجی بی ڈی ایل کو میزائل بنانے اور اس سے منسلک سسٹم کے لیے یہ منتقل کر دی ہے ۔ ان میزائلوں کو بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خود انحصار ہندوستان کے جذبے سے لبریز ہے اور یہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بنانے کی سمت میں ملک کے سفر میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس بی ڈی ایل میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کی ترقی ہو گی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں مائیکرو اور چھوٹی اکائیوں کے لیے مواقع بھی بڑھیں گے ۔

 

Related Articles