الکاراز اپنے پہلے فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچے
پیرس، مئی۔ اسپین کے نوجوان کھلاڑی کارلوس الکاراز نے اتوار کو روس کے کیرن کھاچانوف کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے پہلے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ 19 سالہ الکاراز نے کورٹ فلپ چیٹریئر میں ہوئے رات کے میچ میں کھاچانوف کو 6-1، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ اس سیزن میں چار اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے الکاراز کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیوریو سے مقابلہ کریں گے۔الکاراز نے میچ کے بعد کہا، ’’میرے لیے یہ شروع سے آخر تک ایک اچھا میچ تھا۔ میں جانتا تھا کہ یہ ایک اچھی لڑائی ہونے والی ہے جس کے لیے مجھے میچ کے آغاز سے ہی واقعی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ رولینڈ گیروس میں، چھٹے سیڈ والے الکاراز نے اس ماہ کے شروع میں میڈرڈ ماسٹرز میں نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کو ٹورنامنٹ سے باہرنے کے بعد فائنل میں زیوریو کوہرایاتھا۔ وہ اس مقابلےکو جیت کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے، جہاں ان کا مقابلہ نڈال یا جوکووچ میں سے کسی ایک سے ہو گا۔