شاہ سلمان پارک فاؤنڈیشن کا رائل آرٹ کمپلیکس پروجیکٹ کا آغاز
ریاض،مئی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں شاہ سلمان پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کل بدھ کو ریاض کے رائل آرٹ کمپلیکس میں 500,000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر تعمیراتی کاموں کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔رائل آرٹ کمپلیکس شاہ سلمان پارک پروجیکٹ کی سب سے اہم خصوصیات میں سے ایک ہے جسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019 کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پیروی اور دلچسپی کے ساتھ شروع کیا تھا۔رائل آرٹ کمپلیکس میں عالمی ثقافت کا میوزیم شامل ہے، جو کمپلیکس کے اندر ایک عمارت میں بنایا جا رہا ہے۔ یہ میوزیم 110 میٹراونچا ہے۔ اس کے علاوہ 2,300 نشستوں کی گنجائش والا نیشنل تھیٹر اور رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس، تین اکیڈمیاں اکیڈمی آف ٹریڈیشنل ویڑول آرٹس، اکیڈمی آف کلچرل ہیریٹیج اینڈ ریسٹوریشن اور اکیڈمی آف آرٹس تھیٹریکل پلے بھی شامل ہیں۔اس کمپلیکس میں مجسمہ سازی کے کاموں کے لیے ایک ہال مختص ہوگا۔ اس کے علاوہ دو تھیٹر، تین سنیما ہال اور ایک بڑا ہال ہے جس میں فنکاروں اور تخلیق کاروں کے آرٹ کے نمونے رکھے گئے ہیں، ساتھ ہی ثقافت اور فنون میں خصوصی لائبریری ہے جس میں اڑھائی لاکھ ر سے زائد کتابیں شامل ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی طرف سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق شاہ سلمان پارک فاؤنڈیشن ولی عہد کے اس وڑن کی مجسم خواہش کہ یہ کمپلیکس دارالحکومت ریاض میں ثقافت اور فنون کا ایک بڑا مینار بنے گا، جہاں اس کا انداز فن تعمیر مقامی شناخت کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے، ڈیزائن کو سلمانیہ فن تعمیر کے اصولوں پر مبنی بنایا گیا ہے جس میں اصلی ورثے کی روح کی عکاسی اور جدید وقدیم کا امتزاج ہے۔کنگ سلمان پارک پراجیکٹ مملکت کے وڑن 2030 کے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔منصوبہ یہ ہے کہ شاہ سلمان پارک ریاض شہر کا سبز پھیپھڑا قرار دیا جائے۔ کیونکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سٹی پارک ہوگا، جس کا رقبہ 16 ملین مربع میٹر سے زیادہ ہوگا۔ یہ رہاض شہر کے باسیوں کوایک متحرک تجربہ فراہم کرے گا۔اس پارک نے ریاض کی عالمی درجہ بندی کو بھی بڑھا کر دنیا کے بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل کیا ہے۔شاہ سلمان پارک منصوبہ ریاض شہر کے ایک اہم مرکز میں واقع ہے اور ریاض ٹرین اور بس اسٹیشنوں کے علاوہ اہم ترین اہم سڑکوں سے منسلک ہے۔اس منصوبے میں 7.2 کلومیٹر پیدل چلنے والوں کے لیے سرکلر پاتھ، 11 مربع کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک پھیلی ہوئی کھلی جگہیں، پارک کے تمام حصوں پر تقریباً 10 لاکھ درخت شامل ہیں۔