نیرج چوپڑا نے نوجوانوں کو دیا جیورن چیلنج
نئی دہلی، مئی۔اولمپک میں ہندوستان کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھروورنیرج چوپڑا نے یوٹیوب شارٹس پر اپنے مداحوں کو ایک نیا چیلنج دیا ہے۔ مداح ہیش ٹیگ جیو رن ٹرینڈ میں نیزہ پھینکنے سے پہلے نیرج کے رن اپ کی نقل کرتے ہوئے خود کی ویڈیو بنا سکتے ہیں اور اسے یوٹیوب پر ڈال سکتے ہیں۔ اپنی نئی یوٹیوب شارٹس ویڈیو میں، نیرج مداحوں کو حقیقی دنیا کے مختلف حالات میں جیو رن کرناسکھارہے ہیں۔ شائقین موبائل ایپ سے براہ راست 15 سیکنڈ کا یوٹیوب شارٹ بنا سکتے ہیں اور اس چیلنج میں اپناتخلیقی تعاون دے سکتے ہیں۔ چیلنج کا حصہ بننے کے لیے، شائقین کو لیٹس ناچو گانے کے ساتھ ہیش ٹیگ جیورن اور’ہیش ٹیگ یوٹیوب شارٹس کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس چیلنج کے حصے کے طور پر، نیرج کچھ خوش قسمت فاتحین سے ملاقات بھی کریں گے۔ جیو رن چیلنج کی ریلیز پر بات کرتے ہوئے، نیرج نے کہا، یو ٹیوب نے میری آنکھوں کے سامنے دنیا کے بہترین نیزہ پھینکنے والوں کو لانے میں مدد کی اور مجھے ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب پر میرا اپنا چینل ہے جو میرے لیے ایک خاص کامیابی ہے اور میں اس کے ذریعے نوجوانوں کو متاثر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا، میں جیورن چیلنج کے ذریعہ ساتھ شائقین کو اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنے کی ترغیب دینا چاہتا ہوں۔ یوٹیوب شارٹس میرے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ اور بھی زیادہ قریب سے بات چیت کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے اور میں یہ دیکھنے کا منتظر ہوں کہ لوگ اپنی زندگی میں کیسے جیو رن کرتے ہیں۔