روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کیلئے یورپی یونین کا 300 ارب یورو کا منصوبہ

برسلز ،مئی ۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ روسی توانائی پر انحصار مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے 2030 تک300ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ میڈیا رپور ٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیئر لائن نے روسی توانائی پر انحصار ختم کرنے کے لیے یہ پلان پیش کیا ہے۔ اس پلان کے تحت فوسل فیولز کی درآمدات کو کم کیا جائے گا اور کلین انرجی حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ای یو کی چیف کا کہناتھا کہ یورپی یونین بلاک کے27اراکین نے گیس، مایا قدرتی گیس اور ہائیڈروجن کے مشترکہ حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے پر اتفاق کیا۔ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے نے یورپی یونین کو اپنی توانائی کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ یورپی یونین چالیس فیصد گیس اور 27 فیصد تیل روس سے حاصل کرتی ہے۔

Related Articles