سیانگ نے انڈیا اوپن 2023 جیتا

نئی دہلی، جنوری ۔جنوبی کوریا کے آن سیانگ نے اتوار کو ایک سنسنی خیز فائنل میں جاپان کے اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر انڈیا اوپن 2023 ٹورنامنٹ جیت لیا۔سیانگ نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو ہال میں ایک گھنٹہ دو منٹ تک جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز فائنل میں یاماگوچی کو 15-21، 21-16، 21-12 سے شکست دی۔گزشتہ ہفتے منعقدہ ملائیشیا اوپن 2023 کے فائنل میں یاماگوچی نے سیانگ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور یہاں بھی وہ شروع میں اپنی کوریائی حریف پر حاوی رہی۔یاماگوچی نے پہلے گیم میں بریک پر 11-6 کی برتری حاصل کی۔ سیانگ نے وقفے کے بعد کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ کبھی کھیل میں واپس نہیں آسکی۔تاہم پہلا گیم ہارنے کے بعد عالمی نمبر چار سیانگ نے نظم و ضبط کے ساتھ کھیلا۔ دوسرے گیم کے ایک مرحلے پر دونوں کھلاڑی 12-12 پر برابر تھے لیکن سیانگ نے دو بیک ٹو بیک پوائنٹس اسکور کرکے 14-12 کی برتری حاصل کی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔فیصلہ کن گیم میں دونوں کھلاڑی 8-8 سے برابر تھے۔ سیانگ نے وقفے کے بعد پورے کورٹ میں تھکے ہوئے یاماگوچی کو دوڑایا اور گیم اور میچ دونوں 21-12 سے جیت لیے۔دریں اثنا، جاپان نے واک اوور کے ساتھ خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے دونوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔چین کے وانگ یی لیو اور ہوانگ ڈونگ پنگ کے دستبردار ہونے کے بعد جاپان کی یوٹا واتنابے اور اریسا ہاگاشینو نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔جاپان کی نامی ماتسویاما اور چیہارو شیدا نے چین کی چن چنگچین اور جیا یی فان کے دستبردار ہونے کے بعد خواتین کے ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

 

Related Articles