بھوپیش نے’نیائے یوجنا‘ کے تحت 1804 کروڑ روپے تقسیم کئے
رائے پور ، مئی ۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے آج سابق وزیر اعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی برسی پر کسان نیائے یوجنا، گودھن نیائے یوجنا، راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور نیائے یوجنا کے تحت 1804 کروڑ روپے سے زیادہ رقومات کسانوں، خواتین اور مزدوروں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کیے ۔ مسٹربگھیل نے اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ پروگرام میں ان اسکیموں سے استفادہ کرنے والے کسانوں ، بےزمین زرعی مزدوروں ، مویشیوں پالنے والوں اورخواتین گروپوں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ چھتیس گڑھ ملک کی پہلی ریاست ہے، جس نے ہر فرد کی سماجی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا ہے۔ نیائے یوجنا کے ذریعے معاشی حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اورمعاشرے کے محروم طبقے کو انصاف فراہم کرنے کے لیے گزشتہ تین برسوں کے دوران راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا، گودھن نیائے یوجنا، راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور نیائے یوجنا، سوراجی گاوں یوجنا، نروا -گروا-گھروا باڑی پروگرام ، مہاتما گاندھی رورل انڈسٹریل پارک، 65 اقسام کی معمولی جنگلاتی پیداوار کی امدادی قیمت پر خریداری، تندوپتا وصولی کی شرح میں اضافہ ، سی – مارٹ کا قیام جیسے کئی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم اپنے ہر منصوبے کو مسلسل بڑھا رہے ہیں، اسے زیادہ سے زیادہ موثر بنا رہے ہیں ۔