2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان

وائٹ بال سیریز کیلئے سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد

کراچی ،مئی۔ سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جمعرات کو کراچی پہنچ گئی۔ کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں کوئی انٹر نیشنل سیریز بایو سیکور ببل کے بغیر ہورہی ہے۔کھلاڑیوں کو آزادانہ گھونے پھرنے کی اجازت ہے۔ قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں مہمان ٹیم کیکھلاڑیوں اورآفیشلز کیکوویڈ ٹیسٹ لئے جائیں گے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں21مئی سیساؤتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ کرینگی اور سری لنکا کی کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ دورے کے آغاز پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی تین میچز 24، 26اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز 21 مئی سے تین روزہ کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی کیبعد ون ڈے سیریز بھی کراچی میں ہوگی۔ واضح رہے کہ سال دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

 

Related Articles