بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ رخی سیریز کھیلے گا

ڈھاکہ، مئی۔اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے تحت بنگلہ دیش ستمبر اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں ایک سہ رخی سیریز میں حصہ لے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنزصدرجلال یونس نے بتایا کہ تمام میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے اور تیسری ٹیم پاکستان ہو سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ پہنچنے سے پہلے بنگلہ دیش کاایک پریکٹس کیمپ ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ کے لئے منعقدکیاجائے گا، جہاں ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچوں میں ان کا سامنا کچھ علاقائی ٹیموں سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز میں میچ کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل کے علاوہ اس کے لیے کوئی ونڈو ملنامشکل ہے۔ ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا اور سپر 12 کا پڑاو22 اکتوبر سے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ دونوں کی مہم اسی مرحلے سے شروع ہونی ہے۔ یونس نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ہم (ورلڈ کپ سے پہلے) 16 سے بھی زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔ ایسے میں تیاری کے لیے کسی الگ کیمپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ کیمپ رکھیں گے اور پھر سہ فریقی سیریز کھیلنے جائیں گے۔ یونس کے بتائے 16 میچوں میں جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں ہونے والی سیریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال ایشیا کپ بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ یونس نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے خود کوچھ ماہ کے لیےعدم دستیاب قراردینے والے تمیم اقبال سے بھی بی سی بی حکام بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمیم سینئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس کے بارے میں شاید سب کچھ چھ مہینے ختم ہونے پر ہی آپ کو معلوم ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھیلیں اور ہم انہیں راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے، آخر میں انہیں ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ یونس نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ گھریلو ون ڈے مقابلہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں ریکارڈتوڑ 1138 رنز بنانے والے انعام الحق کو بھی اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں موقع ملے گا۔

Related Articles