پیرا ایشین گیمز کورونا کی وجہ سے ملتوی
بیجنگ، مئی۔چین کے ہانگ زو میں 9 سے 15 اکتوبر تک ہونے والے 2022 کے پیرا ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہانگژو 2022 ایشین پیرا گیمز آرگنائزنگ کمیٹی (ہاپگوک) اور ایشین پیرا اولمپک کمیٹی (اے پی سی) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ منتظمین نے ہانگژو 2022 ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ گیمز کے حجم اور کووڈَ۔19 کی وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ اے پی سی، چینی پیرا اولمپک کمیٹی اور ہاپاگوک کی مشترکہ ٹیم اب 2023 میں منعقد ہونے والے کھیلوں کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے پر کام کرے گی۔ مستقبل قریب میں اس کا اعلان ہو سکتا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ پیرا اولمپکس کے نشان، نعرے اور سال کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ اے پی سی کے صدر مجید راشد نے کہاکہ گیمز کی تیاریاں بہت اچھی جا رہی ہیں اور ہاپاگوک بھی ایک زبردست ایونٹ کے لیے تیار تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ہم نے یہ آئی ایف، این پی سی اور گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو یقین دلانے کے لیے کیا۔ اب ہم آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ساتھ مل کر نئی تاریخوں کا تعین کریں گے جو پیرا اسپورٹس کے لیے آسان ہوں گی۔