ٹرولنگ میرا یا اہلیہ کا نہیں ناقدین کی شخصیت کا اظہار ہے، رنویر سنگھ
ممبئی ،مئی۔ بولی وڈ کی خوبرو جوڑی رنویرسنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رنویر سنگھ نے لب کشائی کی اور کہا کہ وہ اس سب سے متاثر نہیں ہوتے کیونکہ یہ میرا یا اہلیہ کا نہیں ناقدین کی شخصیت کا اظہار ہے۔ایک انٹرویو میں اداکار نے انہوں نے سوشل میڈیا کے کچھ عناصر کی دیپیکا پڈوکون اور ان پر نفرت انگیز تنقید پر بات کی اور کہا کہ وہ کسی بھی نوعیت کی افواہ اور قابل نفرت گفتگو پر وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، دراصل مجھے سچائی پر یقین ہے۔دیپکا اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی، یہ بولی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے، رنویر سنگھ آج کل اپنی نئی فلم جیش بھائی جوردار کی تشہیر میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مداحوں سے محبت ملتی ہے تو ناقدین ٹرول بھی کرتے ہیں، یہ سب کچھ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کی ہولناکیوں کے دوران وہ کسی حد تک فلسفی ہوگئے ہیں، جو کسی سے آسانی سے متاثر نہیں ہوتا۔رنویر سنگھ نے کہا کہ اب لوگ جب منفی بات کرتے ہیں یا قابل نفرت گفتگو کرتے ہیں تو میں ان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، دراصل یہ ان کے اندر کی کسی کمی کا اظہار ہے۔بولی وڈ اداکار سے جب استفسار کیا گیا کہ وہ افواہوں پر ریکارڈ کی درستی کے لیے کچھ وضاحت دیتے ہیں؟۔اس پر اداکار نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی!کبھی نہیں، میں سچ جانتا ہوں، میں رات کو جب سوتا ہوں تومیں خود سے دلی طور پر واقف ہوں، میں اچھا انسان ہوں اور دوسروں کے ساتھ ہر ممکن حد تک اچھا کرتا ہوں۔رنویر سنگھ نے کہا کہ میں اپنی بیوی کے بارے میں بھی یہی جانتا ہوں، لوگ جسے حقیقت کہتے ہیں اس کا بھی الگ تناظر سامنے آتا ہے، دن کے اختتام تک میں حقیقت سے واقف ہوجاتا ہوں تو میں پریشان کیسے ہوسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری انگلیاں بھی قابل نفرت باتوں سے گزرکر محبت کا پیغام تلاش کرنے کی عادی ہوچکی ہیں، میرے لیے منفی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ،یہی وجہ ہے کہ میں اس سے بہت کم متاثر ہوتا ہوں۔