وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 6500 رن بنانے والے پہلے بلے باز بنے

ممبئی، مئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اگرچہ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں لیکن انہوں نے جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوئےآئی پی ایل میں اپنے 6500 رن مکمل کئے۔وہ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کوہلی کے بالکل پیچھے پنجاب کنگز کے شکھر دھون ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں 6186 رن بنائے ہیں۔اس سیزن سے پہلے کوہلی کو یہ ریکارڈ بنانے کے لیے 217 رنز درکار تھے۔ خراب فارم سے جوجھ رہے کنگ کوہلی کو یہ رن بنانے میں کل 13 میچ لگے۔ کوہلی اس سیزن میں تین بار پہلی گیند پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ 2010 سے اب تک کوہلی نے ہر آئی پی ایل سیزن میں 300+ رن بنائے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 2016 میں آئی جب انہوں نے چار سنچریوں کی مدد سے 973 رن بناکر آرسی بی کو پانچ سال بعد فائنل میں پہنچایاتھا۔

Related Articles