عامر خان نے باکسنگ رنگ کو خیرباد کہہ دیا

لندن ،مئی۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ باکسنگ رنگ کو خیرباد کہنے پر ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔35 سالہ عامر خان کا باکسنگ کریئر لگ بھگ27 برس پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے 40 عالمی مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے 34 میں کامیابی حاصل کی اور چار میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔عامر 2009 سے 2012 تک لائٹ ویلٹرویٹ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں اور 2011 میں انہوں نے فلائی ویٹ کیٹیگری میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن( آئی بی ایف) کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔جمعے کو باکسنگ رنگ کو خیرباد کرنے کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔ عامر کا کہنا تھا کہ اب اپنے گلووز کو رکھنے کا وقت آگیا ہے۔عامر کا کہنا تھا وہ خود کو ایک خوش قسمت باکسر سمجھتے ہیں جنہیں 27 برس کا شاندار کریئر ملا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں، دوستوں، اہلِ خانہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس فروری میں عامر خان آخری بار برطانوی باکسر کیل بروک کے مدِ مقابل آئے تھے۔ اس فائٹ میں کیل بروک نے چھٹے راؤنڈ میں ہی عامر خان کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔اس سے قبل 2018 اور 2019 میں عامر خان بالترتیب فل لو گریکو، سیموئل ورگس، ٹیرنس کرافورڈ اور بلی ڈب سے شکست کھا چکے تھے۔برطانیہ میں پیدا ہونے والیعامر خان کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً پاکستان کے دورے پر آتے رہے ہیں اور وہ سیاسی رہنماؤں اور فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ہیں۔پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور ملک سے چائلڈ لیبر یعنی بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے بھی عامر خان کوشاں رہے ہیں جب کہ قدرتی آفات کے دوران بھی وہ لاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

 

Related Articles