بل گیٹس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

واشنگٹن،مئی۔مائیکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں۔ ماہرین کی ہدایت پرمکمل صحت یاب ہونے تک خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔بل گیٹس کے صحت کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے جنوری میں کورونا وبا کے خلاف موثر اقدامات کیلئے 150ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles