اس مرتبہ بھی سپریم کورٹ کی جج خاتون : ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئینی طور سے پابند ہیں کہ سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر گنس برگ کے انتقال کے بعد ان کے عہدے کو فوری طور سے پر کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
محترمہ گنس برگ نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنی پوتی سے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں صدارتی انتخابات ہونے تک ان کی کرسی خالی رہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ممکنہ طور سے محترمہ گنس برگ کی خواہش کے تناظر میں آئینی پابندی کی بات کہی ہے۔
مسٹر ٹرمپ اوہیو کے ڈیٹان میں پیر کو اپنے حامیوں سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے امیدواروں کا اعلان ممکنہ طور سے کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ اس عہدہ کی فہرست میں پانچ لوگ ہیں۔ جو اس عہدہ پر تعینات ہوگا وہ اہل ہوگا اور وہ ایک خاتون ہوگی۔‘‘
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے شکاگو میں جسٹس ایمی کونی باریٹ (48) سے ملاقات کی تھی۔ محترمہ گنس برگ کا جمعہ کو کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 87 برس کی تھیں اور 27 برسوں تک اس عہدے پر فائز رہیں۔