وزیراعظم مودی آج ایم پی اسٹارٹ اپ پالیسی کا ورچول افتتاح کریں گے

اندور، مئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کا ورچول افتتاح کرکے اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔ اسٹارٹ اپ پورٹل کا آغاز بھی وزیراعظم کریں گے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اندور کے شاندار کنونشن سینٹر میں اسٹارٹ اپ کانکلیو-2022 میں منتخب اسٹارٹ اپس کی کامیابی کی کہانیوں کا مجموعہ بھی جاری کریں گے۔ اسٹارٹ اپ کنکلیو۔2022 میں پالیسی ساز، انویٹرز، سرکاری اور نجی شعبے کے مرکزی اور ریاستی منتظمین، اسٹارٹ اپس، ممکنہ کاروباری افراد، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے تمام ستون اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔ ماہرین تعلیم، سرمایہ کار، سرپرست اور ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اس میں حصہ لیں گے۔ ایک روزہ سیشن تین حصوں پر مشتمل ہے سیکٹرل سیشن، اسٹارٹ اپ ایکسپو اور وزیراعظم کی ورچول موجودگی میں اسٹارٹ اپ پالیسی کا اجرا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سیشن بھی ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق ایم ایس ایم ای سکریٹری پی نارہاری شام 5.30 بجے ایم پی اسٹارٹ اپ پالیسی کی بریفنگ اور پریزنٹیشن دیں گے۔ انوراگ جین، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، مرکزی حکومت شام 5:45 بجے پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ایم ایس ایم ای کے وزیر اوم پرکاش سکھلیچا شام 5:55 پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ چوہان شام 6 بجے اسٹارٹ اپس کی کامیابی کی کہانیوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وزیر اعلیٰ چوہان شام 6:05 بجے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی تقریباً 6:30 بجے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی چوہان شام 6:31 بجے استقبالیہ تقریر کریں گے۔ اس کے بعد اسٹارٹ اپ پر مبنی ایک مختصر فلم کی نمائش کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ چوہان کی طرف سے مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی 2022 کے تحت اسٹارٹ اپس کو مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔ اسٹارٹ اپ پورٹل کو عملی طور پر وزیر اعظم مودی لانچ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی شام 6:45 بجے سے ریاست کے منتخب اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کا خطاب ہوگا۔

 

Related Articles