ملک میں کورونا ریکوری شرح 67.62 فیصد
نئی دہلی : ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46،121 کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پانچ اگست کو 46،121 کورونا کے مریض صحت یاب ہوگئے ، جس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 67.62 فیصد ہوگئی۔
وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 13،28،336 کورونا سے متاثر افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے ریکارڈ 56,282 کیسز سامنے آئے لیکن اس دوران کورونا کے 46،121 مریض صحت یاب ہوئے اور 904 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 5،95،501 ایکٹو کیسز موجود ہیں اور صحت یاب مریضون اور ایکٹو کیسز کی تعداد کا فاصلہ بڑھ کر اب 7،32،835 ہو گیا ہے۔
5 اگست کو سب سے زائد متاثرہ مرض آندھرا پردیش میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش میں 8،729 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں 6،165 ، تمل ناڈو میں 6،031 ، کرناٹک میں 5،407 ، اتر پردیش میں 3،287 ، بہار میں 2،066 ، آسام میں 1،471 ، تلنگانہ میں 1،289 ، کیرالہ میں 1،235 ، گجرات میں 1,057 ، راجستھان میں 1,017 ، دہلی میں 890 ، ہریانہ میں 734 ، مدھیہ پردیش میں 615 اور جموں و کشمیر میں 388 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔