کیرالہ گیمز کا شاندار افتتاح

24 کھیلوں میں 8000 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

ترواننت پورم، مئی ۔کیرالہ کے ریاست کے وزیر کھیل وی عبدراہیمان نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے پہلی بار منعقد کیے جانے والے کیرالہ کھیلوں (گیمز) کا افتتاح کیا۔ ان کھیلوں میں 8000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کیرل کھیلوں کی مشعل اورپرچم ساتھ میں لے کر ایتھلیٹوں نے پورے شہر میں مارچ پاسٹ کیا۔ اولمپک میڈلسٹ باکسر ایم سی میری کوم، ہاکی کھلاڑی پی آر سریجیش، پہلوان روی کمار دہیا اور بجرنگ پونیا کے ساتھ کیرالہ کے اولمپیئن- ساجن پرکاش، الیکس انٹونی، آئی کے ٹی عرفان اور رکن اسمبلی جابر کھلی جیپ میں کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ریاستی وزیر خزانہ K. کے این باال گوپال نے تقریب کے دوران عالمی چیمپئن باکسر میری کوم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ وزراء وی شیوان کٹی، جی آر انل اور انٹونی راجو نے بالترتیب اولمپک میڈلسٹ سریجیش، دہیا اور پونیا کی عزت افزائی کی۔ کے او اے نے کہا کہ میراتھن میں مختلف زمروں میں جیتنے والوں کو انعامی رقم کے طور پر 11 لاکھ روپے ملیں گے۔ کے او اے کو ملک بھر سے ہزار سے زائد شرکا کے میراتھن میں حصہ لینے کی امید ہے کیرالہ گیمز کے علاوہ ایک میگا اولمپک ایکسپو کا بھی افتتاح کیا گیا جس میں اسپورٹس ایکسپو بھی شامل ہے۔ اس اسپورٹس ایکسپو میں ہندوستان بھر سے کھیلوں کاسازوسامان بنانے والے بڑے بڑے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔اس ایونٹ میں 24 کھیل شامل ہیں۔ ایتھلیٹکس، ایکواٹکس، تیر اندازی، باسکٹ بال، باکسنگ، بیڈمنٹن، سائیکلنگ، فٹ بال، ریسلنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، کمباڈی (کبڈی)، کھو کھو، نیٹ بال، رگبی، رائفلز (شوٹنگ)، ووشو، ٹینس، ٹیبل ٹینس، تائیکونڈو، والی بال اور ویٹ لفٹنگ۔

 

Related Articles