جولیا رابرٹس اور جارج کلونی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

لاس اینجلس،اپریل۔ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اسٹارز اور طویل عرصے سے دوست اداکارہ جولیا رابرٹس اور جارج کلونی اپنی آئندہ آنے والی فلم ’ٹکٹ ٹو پیراڈائز‘ میں ایک بار پھر مل گئے۔اس سے قبل بھی یہ دونوں باکس آفس پر ہٹ فلموں اوشنز الیون، ’کنفیشنز آف اے ڈینجرس مائنڈ‘، اوشنز ٹیویلوو اور منی مونسٹر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب پانچویں بار دونوں ایک نئی فلم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے۔ حال ہی میں اسٹیفن کولبرٹ کے دی لیٹ شو میں جولیا رابرٹس نے جارج کلونی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے فلم اوشنز ٹویلوو کی ٹیم کی جانب سے ان کا خیال رکھنے پر تعریف کی اور کہا کہ جارج کلونی بہت اچھے انسان ہیں اور ان میں وہ سب کچھ ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں۔ پروگرام کے ہوسٹ نے جب جولیا سے یہ پوچھا کہ کیا وہ جارج کلونی کے اٹلی کے جھیل کومو کے کنارے واقع محل نما گھر جاچکی ہیں، تو پہلے تو انہوں نے انکار کیا اور پھر کہا کہ وہ فلم اوشنز ٹویلوو کی شوٹنگ کے دوران وہاں جاچکی ہیں اور پوری ٹیم نے جارج کے گھر پر قیام کیا تھا۔واضح رہے کہ ان دونوں کی فلم ٹکٹ ٹو پیراڈائز اس برس اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

Related Articles