سائنسدان کا خراج تحسین، ٹیلر سوئفٹ سے کنکجھورے کی نئی قسم کو منسوب کردیا

لاس اینجلس ،اپریل۔ 10 گریمیز، 30 امیریکن میوزک ایوارڈز اور دو برِٹس حاصل کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹیلر سؤفٹ کو حال ہی میں انتہائی غیر معمولی انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔سائنس دانوں کی جانب سے کنکجھورے کی دریافت ہونے والی نئی قسم کا نام ٹیلر سوئفٹ پر رکھا گیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی موسیقی کے لیے انجام دی گئی خدمات کے اعتراف میں وِرجینیا ٹیک کے محققین نے نئے دریافت ہونے والے کنکجھورے کا نام نیناریا سوئفٹے رکھا ہے۔تحقیق کے سربراہ مصنف ڈریک ہینین کا کہنا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ کی موسیقی نے ان کو گریجویٹ اسکول کے مد و جزر سے گزرنے میں مدد دی، لہٰذا کنکھجورے کو ان کا نام دینا ان کو شکریہ کہنے کا ایک طریقہ ہے۔نیناریا سوئفٹے 17 نو دریافت شدہ اقسام میں سے ایک ہے جو ایپالاشیئن پہاڑیوں سے دریافت ہوئی ہے۔محققین کے مطابق مْڑے ہوئے پنجوں والا یہ کنکھجورا ماحولیات میں بطور ڈی کمپوزر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پتوں کے کچرے کو توڑتا ہے اور قیمتی اجزاءخارج کرتا ہے۔جنگل کی زمین پر رہنے والا یہ کنکھجورے کی غذا گلتے ہوئے پتے اور دیگر پودوں کا مواد ہے اور یہ مٹی کے نیچے رہتا ہے۔

 

Related Articles