فلم ’ٹرپل آر‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

چنئی،جنوری۔سال 2022 کا پہلا ہی دن فلم بینوں پر بجلی بن کر گر گیا، 450 کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم ’ٹرپل آر‘ کی ریلیز 6 دن قبل ملتوی کردی گئی۔جنوبی بھارت کے اسٹار اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ جیسی کاسٹ پر مشتمل فلم’ٹرپل آر‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔باہو بلی جیسی شہرہ آفاق فلم کے ہدایت کار راجا مولی نے اس بار بالی ووڈ ستاروں کو ملا کر 450 کروڑ کے بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بینوں کیلیے ٹرپل آر جیسی فلم تیار کی۔فلم کی ریلیز ایک بار پہلے بھی ملتوی ہوچکی تھی، تاہم اس بار 7 جنوری 2022ء کو اسے سنیما گھروں کی زینت بنانے کا اعلان کیا تو مداح اس کا بے تابی انتظار کرنے لگے۔ٹرپل آر کے ٹیزر اور ٹریلرز نے مداحوں میں فلم کے حوالے سے دلچسپی بڑھادی، فلمی پنڈت بھی اس کے باکس آفس پر نئے ریکارڈ تخلیق کرنے کی پیشگوئی کرنے لگے۔راجا مولی، رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ سمیت فلم کی کاسٹ اس کی پروموشن میں مصروف تھی۔فلم کی 7 جنوری کو ریلیز کی تیاریاں بھی دھوم دھام سے جاری تھیں کہ کورونا وائرس کی نئی لہر، لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں اس کے فلم بینوں کے درمیان رکاوٹ بن گئیں۔دارالحکومت نئی دہلی میں سنیما گھر بند کردیے گئے ہیں جبکہ تامل ناڈو میں تھیٹر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی ہے۔فلم میکرز جو چھپر پھاڑ کمائی کی امیدیں لگائے بیٹھے تھے سنیما گھروں کی حالت دیکھتے ہوئے ٹرپل آر کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے۔فلم میکر ز نیمداحوں کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز ملتوی ہونے کا اعلان کیا۔اپنے پیغام میں فلم میکرز نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے جڑی تمام ہی پارٹیز کے فائدے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اس کی ریلیز ملتوی کرنے پر مجبور ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اْن سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،جنہوں نے ہمیں بے انتہا پیار دیا۔فلم میکرز نے ایک اور پیغام میں کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود کبھی کبھی حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں، ملک کی بہت سی ریاستوں میں سنیما بند ہورہے ہیں، جس کے بعد ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں کہ فلم کی ریلیز ملتوی کردیں اس لیے مداح اپنی بے تابی کو تھام کر رکھیں، ہم درست وقت پر بھارتی سنیما گھروں میں واپس لوٹیں گے۔

 

Related Articles