سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کی ضمانت عرضی خارج کی

نئی دہلی،اپریل۔سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار مہاراشٹر حکومت کے وزیراور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے رہنما نواب ملک کی ضمانت عرضی جمعہ کو خارج کردی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اس عرضی میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے مسٹر ملک کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل سے کہا کہ عبوری ضمانت کی مانگ والی یہ عرضی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے وہ اس سطح پر مداخلت نہیں کرسکتے سپریم کورٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ مجاز عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔

Related Articles