پی سی بی چیئرمین رمیز راجا فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں

کراچی،اپریل۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے خلاف استعفیٰ دو کے نام سے مہم چل رہی ہے۔رمیز راجا جو سوشل میڈیا پر متحرک ہوتے ہیں وہ مسلسل کئی دن سے خاموش ہیں۔ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجاکو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاوور ہونی چاہیے۔ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین بننے کے چانسز ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دور میں کام بھی اچھے کیے۔عاقب جاوید نے حال ہی میں ایک بیان میں رمیز راجا کے حوالے سے کہا کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہوجائیں۔عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجا کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل ہچکولے کھارہی ہے، دن رات کوشش کی جارہی ہے کہ اسے کسی طریقے سے نیچے لے جائیں، ہمسایہ ملک بھارت میں آئی پی ایل کی موجودگی میں دس سال تک وہاں کوئی لوکل لیگ نہیں ہوئی، پی سی بی کو بھی چاہیے کہ پہلے پی ایس ایل کو سنبھالنے پر توجہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہفتے اور اتوار کو لیگ کرکٹ ہوتی ہے، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں رہ رہے ہیں اور کس کا مقابلہ کرنے جارہے ہیں۔مانی اور وسیم خان نے پورے سسٹم کو ہلاکر رکھ دیا، بڑی خواہش تھی کہ چھ ٹیم بناکر ہم آسٹریلیا بن جائیں گے، لیکن نیچے کچھ بھی نہیں کیا، عمران خان ان کو ہٹاکر رمیز راجہ کو لائے مگر انہوں نے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا، پاکستان میں ڈراپ ان پچز کی ضرورت ہی نہیں، پہلے سے موجود پچز کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول جانیا ور کام کرنے والے بچوں کے لیے کوئی پلان نہیں، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ چھ، سا ت ماہ ہفتے اور اتوار کوریڈ بال سے دو روزہ کرکٹ کرائے۔ سابق دور میں صرف کرکٹرز کا بیڑہ غرق نہیں ہوا، دوسری ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بھی بند کردی ہیں۔ ڈھائی ماہ میں آپ اپنا شوق پورا کرلیں، باقی چار ماہ میں اگر ڈیپارٹمنس کرکٹ ہوتی ہے اور لڑکوں کو نوکریاں مل جاتی ہیں توآپ کو پرابلم کیاہے۔

Related Articles