مسجد حرام: انتظامیہ کی جانب سے زائرین اور متعمرین میں 5000 چھتریاں تقسیم

مکہ مکرمہ،اپریل۔حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور معتمرین میں 5000 کے قریب چھتریاں تقسیم کی ہیں۔چھتریوں کی یہ تقسیم حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلی کی مہم آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں کے تحت عمل میں آئی ہے۔یہ چھتریاں مطاف کے صحن میں معتمرین اور مسجد حرام کے کارکنان میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آپ کی چھتری آپ کے ہاتھ میں منصوبے کا مقصد معتمرین کو طواف کے دوران میں دھوپ سے بچانا ہے۔حرم مکی میں سماجی خدمات کی انتظامیہ کے سربراہ جنادی بن علی مدخلی کے مطابق مذکورہ منصوبہ اْن منصوبوں کے پیکج کا حصہ ہے جو حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذڈنسی مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے پیش یے جا رہے ہیں۔

Related Articles